عمران نیازی کےاکسانے پر جتھوں نے حملے کیے:شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ،عمران نیازی کے حکم پر جتھوں نے حملے کیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اکسانے اور حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

گورنر ہاؤس خیبر پختوانخواہ میں وزیراعظم کے زیرصدارت سیاسی قائدین کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ 75 سال میں کسی کو ایسے واقعات کی جرات نہ ہوئی،سیاسی جماعتوں کے ورکرز احتجاج کرتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا ۔

یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کا پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کا فیصلہ

شہباز شریف نے کہا کہ کبھی سیاسی جماعت کے ورکرز نے فوجی تنصیبات کی طرف رخ نہیں کیا تھا، سویلین تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کے کیسز انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں چلیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا نے وا لو ںکو قانون کے مطابق گرفت میں لیا جائے گا ،تاریخی ورثوں کو تباہ کیا گیا ، 9 مئی کے واقعات کا پاکستانی قوم پر گہرا اثر ہوا ۔