
عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے مرکزی قیادت کے ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسد عمر، عامر کیانی اور شیریں مزاری نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا ہے جب کہ فواد چوہدری کو گروپ سے نکال دیا گیا ہے۔
یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کا پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی رول آف لسٹ سے بھی کور کمیٹی ارکان کے نام ہٹا دیئے گئے۔ مرکزی و صوبائی قیادت کو پارٹی چھوڑنے والوں کو گروپس سےہٹانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
بنی گالا کی سوشل میڈیا ٹیم کو ٹوئٹر ، انسٹا گرام ، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ گروپ کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔