
پنجاب پولیس کی بھاری نفری تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پرویزالٰہی کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال ، ترقیاتی فنڈز میں خورد برد اور پیٹرول بم پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔
مونس اور میں عمران خان کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑے ہیں:پرویز الٰہی
پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ظہور الہٰی روڈ پہنچ گئی ہے ۔ پرویزالٰہی کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال ، ترقیاتی فنڈز میں خورد برد اور پیٹرول بم پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔
خبروں کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے گھر کے باہر اس وقت بڑی تعداد میں پولیس کی نفری موجود ہے۔