
جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی ہےجسے درخواست گزار وکیل ریاض حنیف راہی کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔
آڈیو لیک کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کمیشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
نگران حکومت 90 دن میں الیکشن کرانےہی آتی ہے،جسٹس اعجاز الاحسن
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہوں گے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ آڈیو لیکس معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن قائم کیا گیا ہے۔کمیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی شامل ہیں ۔