
پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری کو سینڑل جیل اڈیالہ سے رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملیکہ بخاری کو ایک سینٹرل جیل اڈیالہ کے گیٹ نمبر5 سے باہر نکالا گیا۔خبروں کے مطابق ملیکہ بخاری جیل سے نکلنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔
خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری کو فوراً رہا کرنے کے احکامات دیے تھے۔
پرویز الٰہی کی گرفتاری ، پولیس رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئی
اس سے قبل آج تحریک انصاف کے اہم رہنما اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سےرہا کیا گیا۔ رہائی کے فوری بعد انہیں دوبارہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔
9مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے درجنوں رہنما پارٹی چھوڑ نے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ دیگر تاحال پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید ہیں ۔