
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مرکزی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ملیکہ بخاری نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔
ملیکہ بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تنصیبات اور یاد گار شہداء پر حملے کیے گئے ۔پارٹی چھوڑنے کے لیے کوئی دباؤ یا زبردستی نہیں کی گئی ۔
پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اڈیالہ جیل سے رہا،گھر روانہ
ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اپنی فیملی اور پروفیشنل لائف کووقت دیں گی ۔
یاد رہے کہ ملیکہ بخاری کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ملیکہ بخاری کو 9 مئی کے واقعات کے بعد اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں رہائی کے حکم کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔