
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور اسد قیصر سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کر لیے۔
ذرائع کے مطابق یہ نام پولیس کی سفارش پر 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں ڈالے گئے ہیں۔
ملیکہ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا
جن افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ان میں مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری اور حماد اظہر بھی شامل ہیں۔