
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہوگا اسکے علاوہ کوئی طریقہ نہیں ، سرنڈر کرنے کے بعد جج فیصلہ کرتے ہوئے جو ڈیشل بھیجنا ہے یا ضمانت دینی ہے ، پھر وہی حق ہے کہ عدالتیں انکی اپیل کا فیصلہ کریں ۔
سما ء ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کوالیکشن کے قریب واپس آنا چاہیے ، نواز شریف واپس آ کر عدالت کے آگے سرنڈر کریں ، جیل جائیں ، نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہوگا اسکے علاوہ کوئی طریقہ نہیں۔
موجودہ اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی ، عوام سے معافی مانگتا ہوں،شاہد خاقان
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی تو حالات اس سے بد تر ہوتے ، شہبازشریف وزیراعظم تھے وہی عوام کو جواب دیں گے ، نواز شریف حکومت میں آتے تو کوئی انگلی نہ اٹھاتا ، ہمارا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ برقرار ہے ۔
سابق وزیراعظم نے چیئر مین پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ جیل میں سابق وزیراعظم نہیں دیکھا جاتا ، 2 کلاس ہوتی ہیں ، سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دینی چاہیے ، شاہد خاقان عباسی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پرانی مردم شماری پر الیکشن کرانا مناسب نہیں تھا ، الیکشن فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں ہوں گے ، اور اگر الیکشن ا س سے آگے گئے تو دعا ہی کر سکتے ہیں۔