میرا پاکستان سے باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف عمران خان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے نو فلائی لسٹ میں نام شامل کئے جانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ ہی کوئی کاروبارہے،چھٹیاں گزارنے کا موقع ملا تو شمالی علاقہ جات کی سیر کروں گا۔

عمران خان، اسد قیصر سمیت متعدد رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان،بشریٰ بی بی، اسد عمر اور اسد قیصر سمیت 372پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ نام پولیس کی سفارش پر 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث ہونے کے معاملے میں ڈالے گئے ہیں۔