ہتھکڑی لگے 2 بھائی اور کزن عدالت میں قتل

قتل

دادو کی تحصیل میہڑ کی مقامی عدالت میں فائرنگ سے تین افراد قتل ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں مقتولین پولیسکی تحویل میں تھے اور پولیس کی حفاظت میںپیشی پر آئے تھے۔

قتل ہونے والے تینوں افراد کا تعلق کھونھارو برادری سے تھا جبکہ حملہ آور بھی کھونھارو برادری سے ہیں۔

گوجرانوالہ میں شادی سے انکارپرماں بیٹی قتل

دونوں گروپوں میں 2018 سے زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے،پولیس کے مطابق کچھ سال پہلے بھی حملہ آور گروپ کے2افراد قتل ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی احاطے میں قتل ہونے والے دو بھائی اور تیسرا ان کا کزن تھا۔