جہانگیرترین نئی پارٹی کےلیےمتحرک،2 دن میں اہم اعلان متوقع

عمران خان علیم خان اور جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما اور عمران خان کے ماضی کے قیریبی ساتھی نئی پارٹی کے قیام کے لیے متحرک ۔

خبروں کے مطابق جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد سے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے اور ناراض ارکان سے رابطے میں ہیں اور ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گزشتہ چند دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے20 سے زائد اہم رہنماؤں سے ملاقات کر چکے ہیں ۔ جن میں لودھراں ، ملتان ،لاہور اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنما اور ارکان شامل ہیں ۔

جہانگیر ترین کی ملاقاتیں،پی ٹی آئی فارورڈبلاک بننےکاامکان

خبروں کے مطابق جہانگیر ترین اس وقت اپنی نا اہلی ختم کرانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں اور اس پر قانونی ماہرین سے رائے بھی لے رہے ہیں ۔اس کے علاوہ آئندہ چند دنوں میں پارٹی کا نیا نام بھی فائنل کر لیا جائے گا۔

خبروں کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی کے پیٹرن چیف کا عہدہ رکھیں گے۔جبکہ پارٹی کا نام بھی تحریک انصاف سے ملتا جلتا رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔