
ناررووال اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح پر ٹی10 میچ کیلئے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئین ٹیم 28 مئی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) الیون کے مدمقابل آئے گی، جس میں قلندرز کی قیادت حارث رؤف کریں گے۔
پی سی بی الیون کے خلاف میچ کیلئے لاہور قلندرز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں اوپنر فخر زمان، طاہر بیگ، احسن بھٹی اور جلات خان، احمد دانیال، محمد نعیم، فہام الحق، حیدر شاہ، سلمان فیاض، طحہ محمود، حنین شاہ، طیب عباس، شہریار عمران، ہارون طاہر اور محمد شعیب شامل ہیں۔
🏏 LQ vs @TheRealPCB XI
📅2⃣8⃣ MAY
🕝2⃣:3⃣0⃣ PM
📍NAROWAL SPORTS COMPLEX pic.twitter.com/LAYQd890uM— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) May 26, 2023
پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا۔
پی سی بی الیون میں خوش دل شاہ، آصف علی، کامران اکمل، عابد علی سمیت دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کپتان کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔