
بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی کو اکثر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے اور وہ اس ٹرولنگ کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں اس پر انہوں نے خصوصی بات کی ہے۔
میڈیا سےگفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹرول کرنے والوں پرتوجہ نہیں دینی چاہیے۔منفی لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردینا چاہئے۔
نورا فتیحی نے بتایا کہ وہ ٹرولز کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ، زندگی میں بہت سی خوبصورتچیزیں موجود ہیں ان پر اپنی توانائی خرچ کرنی چاہیے۔
شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا،جواب میں اس نے بھی مجھےپیٹا، نورا فتیحی
آئیفا ایوارڈز 2023 کے حوالے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایورڈ شو میں پرفارمنس کے حوالے سے ان کے جذبات مختلف ہیں، وہ خوش ہونے کے ساتھ نروس بھی لیکن امید کرتی ہیں مداح پسند کریں گے۔
نورا فتیحی سے پوچھا گیا کہ وہ کسی اداکار کے ساتھ رقص کرنا پسند کریں گی تو انہوں نے ہریتھک روشن اور پربھو دیوا کا نام لیا۔