عمران خان کو چھوڑ کر جانے والوں کی ففٹی مکمل،کپتان کی بیٹنگ جاری

عمران خان کو چھوڑت کر جانے والوں کی ففٹی مکمل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کےرہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے والوں کی ففٹی مکمل ہو چکی ہے۔

اسد عمر، فواد چوہدی، فیاض الحسن سمیت ،مسرت جمشید اور جمشید چیمہ بھی پارٹی اب اس فہرست میں شامل ہو چکے ہیں ۔ 9 مئی کے واقعات کے بعد جہاں ایک طرف قید برداشت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں خواتین رہنماؤں میں شیریں مزاری کا نام سر فہرست ہے تو وہیں ملیکہ بخاری بھی کپتان کا ساتھ چھوڑنے والوں میں شامل ہیں ۔

اس علاوہ آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر تعلیم مراد راس نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیاجبکہ ان کے ہمرا فرود عاشق اعوا ن نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے خود کو پارٹی سے الگ کر لیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے ڈر سے بھاگنے والے اہم رہنما فواد چوہدری بھی زیادہ دیر تک سیاسی پچ کی تپش براداشت کرنے میں ناکام رہے اور گھر بیٹھ کر ٹوئٹ کرتے ہوئےپارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔

کپتان کی ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی سمجھے جانے والے اسد عمر بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ہتھیار ڈال دیے اور پارٹی عہدوں سے مستعفیٰ ہو کر چلتے بنے۔

دوسری جانب سے پنجاب سے تعلق رکھنے3 اہم رہنماڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید اورعمر سرفراز چیمہ تاحال عمران خان کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں رہنماؤں کے نام

1محمود مولوی سابق ایم این اے
2عامر محمود کیانی سابق وفاقی وزیر
3ملک امین اسلم سابق مشیر وزیراعظم
4ظہیرالدین علیزئی سابق ایم پی اے (پنجاب)
5عون ڈوگر سابق ایم پی اے (پنجاب)
6عبدالحئی دستی سابق ایم پی اے (پنجاب)
7اشرف رند سابق ایم پی اے (پنجاب)
8.نیاز گشکوری سابق ایم پی اے (پنجاب)
9علمدار قریشی سابق ایم پی اے (پنجاب)
10قیصر مگسی سابق ایم پی اے (پنجاب)
11سجاد چھینہ سابق ایم پی اے (پنجاب)
12مجاہد میتلا سابق ایم پی اے (پنجاب)
13سنجے گنگوانی ایم پی اے (سندھ)
14ڈاکٹر عمران شاہ ایم پی اے (سندھ)
15ڈاکٹر امجد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات
16کریم گبول ایم پی اے (سندھ)
17جے پرکاش سابق ایم این اے
18.اقبال وزیر سابق صوبائی وزیر (پختونخواہ)
19ملک جواد حسین سابق ایم این اے
20مبین خلجی صوبائی وزیر (بلوچستان)
21ہشام انعام اللہ خان سابق صوبائی وزیر (پختونخواہ)
22سید ذوالفقار علی شاہ سابق امیدوار NA-100 و سابق تحصیل ناظم چنیوٹ
23اجمل وزیر سابق وزیر اطلاعات (خیبر پختونخواہ)
24 عثمان خان ترکئی سابق ایم این اے
25 آفتاب صدیقی پی ٹی آئی کراچی صدر و سابق ایم این اے
26چودھری وجاہت حسین سابقہ ایم این اے
27فیض اللہ کموکا سابقہ ایم این اے
28 ڈاکٹر شیریں مزاری سابق وزیر انسانی حقوق
29افتخار حسن گیلانی سابق ایم پی اے (پنجاب)
30 عبدالرزاق نیازی ٹکٹ ہولڈر PP-209
31عباد فاروق ٹکٹ ہولڈر PP-149
32سعید الحسن شاہ سابق صوبائی وزیر (پنجاب)
33فیاض الحسن چوہان سابق صوبائی وزیر (پنجاب)
34بلال غفار ایم پی اے (سندھ)
35جلیل احمد شرقپوری سابق ایم پی اے (پنجاب)
36عمر عطاری ایم پی اے (سندھ)
37سید غلام شاہ صدر ضلع خیرپور
38قیوم حسام سابقہ امیدوار PK۔97
39سلیم اختر لابر سابق ایم پی اے (پنجاب)
40نادیہ شیر سابق ایم پی اے (پختونخواہ)
41فواد احمد چودھری سابق وفاقی وزیر و ترجمان و سینئر نائب صدر تحریک انصاف
42چودھری حسین الہی سابقہ ایم این اے
43صائمہ ندیم سابقہ ایم این اے
44احسان الحق چودھری ٹکٹ ہولڈر PP-247
45ڈاکٹر افضل ٹکٹ ہولڈر PP-248
46ڈاکٹر حیدر علی سابقہ ایم این اے
47جاوید اختر انصاری سابق ایم پی اے (پنجاب)
48قطب فرید کوریجہ سابقہ ایم این اے
49 چودھری جہانزیب رشید سابقہ امیدوار PP-257
50ملک اکرم سابق ایم پی اے (پنجاب)