
ابرارالحق نے کہا کہ میری پرورش ایک فوجی گھرانے میں ہوئی ،میرے ہیرو ہمیشہ سے راشد منہاس اور میجر عزیز بھٹی شہید رہے ہیں ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی اس دن ہی مذمت کی تھی ،ہمیشہ سے خواہش تھی کی بڑا ہو کر فوجی بنوں گا۔ہمیشہ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے شہادت کی موت نصیب ہو۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا بنادی مقصد یہی تھا کہ کوئی بڑا سوشل کام کر سکوں ۔سیاست میں سوشل ورک ہوتا نظر نہیں آرہا۔ تو جب مجھے مقصد میں کامیابی ہی نظر نہیں آ رہی تو سیاست میں رہے کا فائدہ ؟
جس پارٹی میں شاہد خاقان عباسی ہوں گے میں بھی وہیں ہوں گا
ابرالحق کا کہنا تھا کہ میرے لیے سوشل ورک اتنا ضروری ہے کہ اس کے لیے سیاست بھی چھوڑ سکتا ہوں ۔سہار ا میں شہیدوں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ہر پاکستانی کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہیے۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سیاست سے بھی خود کو علیحدہ کرلیا۔