
چوہدری پرویز الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نےپرویز الٰہی کو 2 جون تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
چودھری پرویز الہیٰ کے 2 وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، پہلے وارنٹ 25 مئی کو ضمانت کی منسوخی کے بعد جاری کیے گئے تھے
دوسرا وارنٹ آج جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس کی جانب سے پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گا پر چھاپہ بھی مارا گیا تاہم ان کے وکلاء کے کہنا تھا کہ وہ گھر پر موجود نہیں ۔