تبدیلی جہاں سے نکلی تھی وہیں واپس چلی گئی:مریم نواز

مریم نواز عمران خان

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کتنا بد بخت ہے وہ شخص جس نے شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کو آگ لگا دی، جس نے شہدا کی یادگاروں کو آگ لگائی اس سے بڑا کوئی بد بخت نہیں ہو سکتا۔

مریم نواز نے وہاڑی میں یوتھ کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا اتنی بڑی غداری کوئی پاکستانی کر سکتا ہے؟ کیا شہیدوں کے ساتھ ایسا سلوک قوم کو منظور ہے؟ یہ اچانگ نہیں ہوا اس کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، حملہ کرنے کا پلان عمران توشہ خانہ چور کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران خان نے کر دکھایا، یہ ٹارگٹ تھے اور حملے پلان کئے گئے تھے جیسے دہشت گرد پلان بناتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا جناح ہاؤس کے سامنے مال آف لاہور آتا ہے اس کا شیشہ تک نہیں ٹوٹا؟

انہوں نے کہا نواز شریف کا ایک کارکن بھی نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں گیا، یہ نظریہ ہوتا ہے، جب آپ کا لیڈر خود گیدڑ ہوگا تو لوگ کیسے ساتھ کھڑے ہوں گے؟ جیل جانے کے ڈر سے پلستر پہن کر بیٹھ جاتا ہے۔

حالات مزید خراب ہوئے تو معاشرہ پھٹ جائے گا:عمران خان

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے خود فرنٹ سے لیڈ کیا تھا، لوگ گواہی بھی دے رہیں کہ 9 مئی کا ماسٹرمائنڈ عمران خان تھا، جانے والے لوگ گواہی دے رہے ہیں کہ حملہ کرنے والوں کا سرغنہ عمران خان تھا، تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں غریب کے بچے جا رہے ہیں،انسداد دہشت گردی میں 10 ،10 سال جانے والے غریبوں پر دکھ ہوتا ہے، ان کا سرغنہ اور تربیت دینے والا آج بھی دندناتا پھر رہا ہے، القادر ٹرسٹ میں 60 ارب کے بدلے 5 کیرٹ کی انگوٹھی لی، اس نے خواتین کو ہراول دستہ بنایا وہ بھی اتنی ہی گناہ گار ہیں جتنا یہ، اس نے خواتین کو پیٹرول بم بنانے کی تربیت دی، کبھی کسی میں اتنی ہمت ہوئی کہ اپنے ہی محافظوں کے سر ڈنڈوں سے پھوڑ دیں؟

ن لیگ کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہتا ہے نواز شریف اور مریم نواز میرے اور آرمی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں لیکن یہ قوم نہ تمہیں چھوڑے گی نہ تمہارے سہولت کاروں کو چھوڑے گی۔