آرمی چیف اقتصادی سپہ سالارکاکردارادا کررہےہیں،فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے رویے کے باعث سپہ سالار کو سرسبز پاکستان روڈ میپ دینا پڑا،جو سیاستدانوں کی انکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گرین انیشٹیو پاکستان کی سیاست اور معیشت دونوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا، عسکری سپہ سالاراقتصادی سپہ سالارکاکرداراداکررہےہیں،سپہ سالارنےسبزباغ دکھانےکےبجائےمستقبل کاروڈمیپ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو مئی کے بعد سیاست پر جو لرزہ طاری کیا گیا وہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے،آپکی پاپولیرٹی قوانین کو نہیں بدلتی ،آپ ٹک ٹاکرز بن جائیں یا سوشل ویوز حاصل کر لیں قوانین نہیں بدل سکتے، قومی داروں پرحملہ آورہونا اورشہدا کی بے حرمتی کرنا سیاست نہیں،بلکہ سیاست اپنی ذات کی نفی کا نام ہے۔

مجھے شادی پر200 تولے سونا پہنایا گیا: فردوس عاشق

ترجمان آئی پی پی نے کہا ملک میں گرین سیاست کاآغازہونےجارہاہے9مئی کےبعدگرین سیاست ملک کی ضرورت تھی ، ذات کے ساتھ کھڑی سیاست دم توڑ چکی ہے ، درس کربلا بھی یہی ہے مقصد کے لیے اپنی ذات کو قربان کر دیں،جب بھی کسی سیاست دان کو اقتدار ملا بدقسمتی سے وہ ڈکٹیٹربن گیا،تمام مسائل کا ایک ہی علاج جمہوریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نےعلامہ اقبال کےنظریےکومشعل راہ بنایاہے،ضلعی عہدیداران کوممبرشپ کاعمل مکمل کرنےکی ہدایت کردی،14اگست سےآئی پی پی سیاسی سفرکابھرپورقوت سےمظاہرہ کرےگی۔