
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیو راج پٹیل ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے۔
مقامی پولیس کے مطابق یوٹیوبر اپنے دوست کے ساتھ بائیک پر سفر کے دوران تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک گیا۔
حادثے میں محفوظ رہنے والے موٹر سائیکل سوار راکیش منہر نے ایمبولینس کو بلایا اور یوٹیوبر کو فوری اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جان بر نہ ہو سکے۔
“दिल से बुरा लगता है” से करोड़ों लोगों के बीच अपनी जगह बनाने वाले, हम सबको हंसाने वाले देवराज पटेल आज हमारे बीच से चले गए.
इस बाल उम्र में अद्भुत प्रतिभा की क्षति बहुत दुखदायी है.
ईश्वर उनके परिवार और चाहने वालों को यह दुःख सहने की शक्ति दे. ओम् शांति: pic.twitter.com/6kRMQ94o4v
— Bhupesh Baghel (@bhupeshbaghel) June 26, 2023
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ حادثے میں ملوث ملزم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ٹرک کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
دیو راج پٹیل کے یوٹیوب پر 4 لاکھ سبسکرائبر جبکہ انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں فالوورز ہیں۔ وہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور ڈائیلاگ ’دل سےبرا لگتا ہے‘ کیلئے مشہور تھے۔
ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھپیش بھاگل نے یوٹیوبر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی دیو راج کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔