کوہستان میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری:6افرادجاں بحق

وادی نیلم میں حادثہ :2 جاںبحق 7 افراد لا پتہ

لوئر کوہستان میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی جسکے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اس حادثے میں ایک خاتون اور بچے سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچوں سمیت4 افراد زخمی ہوئے، آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد بابو سر ٹاپ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔

حادثہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب گاڑی بشام سے کولی پالس جارہی تھی کہ کھائی میں گر گئی۔

سوات: سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال پٹن منتقل کردیا گیا ہے ۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کی ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے تحصیل ہسپتال پٹن منتقل کردیا گیا ، جبکہ مقامی افراد نے جاں بحق ہونے والوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا ۔