
پی ٹی آئی کے چیئر مین اوراہلیہ قومی احتساب بیورو( نیب ) نے دوبارہ طلب کر لیا ۔
پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب نے 4 جولائی کو طلب کر لیا ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں پہلے بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہو سکے تھے ، عمران خان کو 26 جون کو طلب کیا گیا تھا ۔
190 ملین پائونڈ کرپشن کیس :بشریٰ بی بی کل نیب راولپنڈی میں طلب
بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تفتیش کے لئے 7 جون کو طلب کیاگیالیکن وہ پیش نہ ہو پائیں ۔
قومی احتساب بیورو( نیب )نے اپنے بھیجے گئے نوٹس میں کہا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو 7 جون ، 12 جون اور 23 جون کو طلب کیا گیا لیکن آپ تفتیش میں شامل نہیں ہو پائیں ۔
نیب نے تحقیقات کے لئے بشریٰ بی بی کو 4 جولائی کو دن 11 بجے طلب کر لیا ہے ۔