
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابقہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 12 اگست ریڈ لائن ہے ، کسی کو معلوم نہیں کہ اسکے بعد کیا ہو گا ، اداروں اور عوام کو آمنے سامنےلانے کی سازش میں 13 جماعتوں کے ماضی کے بیانات کو سامنے رکھیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ چلو ، چلو دبئی چلو چارٹر ڈ فلائٹ چل رہی ہیں ، دبئی میں ہی نگران حکومت ، الیکشن کی تاریخ کا تعین ، نوا ز شریف کی وطن واپسی ، درحقیقت یہ لوگ نہ کسی عدالتی فیصلے کو مانتے ہیں ، نہ آئین پاکستان کو مانتے ہیں نہ قانون کو ، یہ عوامی بینچ سے ڈرتے ہیں ، ساری آئینی ترامیم غیر آئینی ہیں کیونکہ اس کیلئے 2 تہائی اکثریت چاہیے ۔
نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا،جلدی واپس نہیں آئے گا:شیخ رشید
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو لوگ پیدائشی نااہل ہوں انکے اہل ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ،سارے فیصلے دبئی میں بیٹھ کر ہو رہے ہیں ،کیونکہ ان سب کی دولت، جائیدایں اور سرمایہ بیرون ممالک میں ہے ۔
چلوچلودبئی چلوکی چارٹرفلائٹ چل رہی ہیں دبئی میں ہی نگران حکومت الیکشن کی تاریخ نوازشریف کےآنے نہ آنےالیکشن کرانےیاناکرانےکافیصلہ ہوگا پاکستان کے نہ آئین قانون عدلیہ نہ بینچ کومانتےہیں عوامی پنچ سےڈرتےہیں ساری آئینی ترامیم غیرآئینی ہیں کیونکہ اسکےلیے2تہائی اکثریت چاہیے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 27, 2023
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 14ماہ میں خود بھی ذلیل ہو ئے اور عوام میں بھی رسوا ہو ئے ، حکومت نے آئی ایم ایف کے ایک ارب ڈالر کیلئے 26 کروڑ لوگوں کی زندگیوں کو معاشی جہنم میںپھینک دیا ہے ، سارے بجٹ کی مہنگائی کا ملبہ غریب کے کندھوں پر ڈال دیا ہے، حالات اتنےخراب ہو چکے ہیں کہ اب نواز شریف پاکستان آکر اپنا شوق پورا کر لیں ۔