
کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم نے 576 رنز ڈیکلئیر کر دی ، تاہم سری لنکا کی دوسری اننگز میں 141 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلئیر کی تھی ۔
پاکستان ٹیم کو میزبانی ٹیم پر 410 رنز کی سبقت حاصل ہے ، کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز بنا لیے، سلمان علی آغا 132 جبکہ محمد رضوان بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
سری لنکن ٹیم 4 وکٹ کے نقصان کیساتھ دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان کیساتھ بیٹنگ جاری رکھے ہو ئے ہے ، نعمان علی نے سری لنکا کے نشان مدشکا کو 33 رنز، دیموتھ کرونا رتنے کو 41 ، کوسل مینڈیز کو 14، دنیش چند یمل کو 1 اور دھننجیا ڈی سلوا کو صرف 10 رنز اور سدیرا سماراو کراما کو صرف پر 5 رنز پویلین بھیج دیا۔
تیسرے روز کا کھیل
ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 563 رنز بنا لیے تھے اسے سری لنکا کیخلاف پہلی اننگز میں 397 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی ، کھیل کے تیسرے روز عبد اللہ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم رہی۔
5️⃣ for @Ali17Noman! 👏
Noman picks up his fourth Test five-wicket haul in a tremendous spell of bowling ✨#SLvPAK pic.twitter.com/rdq8o1Hlrr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2023
قومی ٹیم کے اوپنر عبد اللہ شفیق 201 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، عبد اللہ شفیق نے 322 گیندوں پر 200 رنز بنائے، انکی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں ۔
سعود شکیل 57 ، شان مسعود 51 اور بابر اعظم 39 رنز بنا کر نمایاں رہے ، سرفراز احمد 14 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے، سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو 3 اور پرابتھ جے سوریا نے وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو کنکشن قانون کے تحت فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا ، سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئی تھی ۔