پاکستان کا سری لنکا کیخلاف وائٹ واش

پاکستان ٹیم

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 222 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ نعمان علی نے کیئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے اننگز میں 7 شکار کئے۔

کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 166 اور دوسرے اننگز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 576 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

نعمان علی کا جادو چل گیا،سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں انجیلو میتھیو 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ دموتھ کرونا رتنے 41 اور نشان مدوشکا 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، کشال مینڈس 14، دنیش چندی مل ایک، دھننجایا ڈی سلوا 10، سدیرا سماراوکرما 5، رمیش مینڈس 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پراباتھ جے سوریا، اسیتھا فرنانڈو اور دلشان مدوشانکا بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 70 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے 44 رنز کے بدلے 3 شکار کئے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق نے 201 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے تھے، آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 50 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، شان مسعود 51، بابر اعظم 39 اور سعود شکیل 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سرفراز احمد سر پر 14 کے اسکور پر گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔