ق لیگ کے رہنما پلازے کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

مسلم لیگ ق

ق لیگ کے رہنما میاں اللہ یار گڈگور پلازے کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ علاقہ لوہی بھیر کی نجی سوسائٹی میں پراسرار واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق میاں اللہ یار گڈگورنجی سوسائٹی پلازہ میں کاروباری معاملات کیلئے قیام پذیر تھے۔

میاں اللہ یار گڈگو رات گئے اچانک پلازے کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوئے۔