فلپائن میں کشتی الٹنے سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

منیلا میں کشتی ڈوب گئی

منیلا:فلپائن میںمسافر کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کیمطابق دارلحکومت منیلا کے قریب ساحلی علاقے میں شدید طغیانی اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں مسافر کشتی الٹ گئی ۔

ذرائع کے مطابق کوسٹ گارڈز اور پولیس نے بروقت کاررائی کرتے ہوئے 40 مسافروں کو زندی بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق کشتی میں کتنے افراد سوار تھے ، یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکاہے ، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔