سی ٹی ڈی نے10 دہشتگرد گرفتار کر لیے

سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں کا لعدم تنظیموں سے وابستہ 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کیمطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں 132 خفیہ آپریشنز کیے ، اس دوران ٹی ٹی پی ، داعش اور دیگر کا لعدم تنظیموں سے وابستہ 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

اٹک سے گرفتار ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈر چینی شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے ، دہشت گردوںسے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، گولیاں ، اہم عمارتوں کے نقشے اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

سی ٹی ڈی نے عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج کر دیا

دہشت گردوں کی شناخت عذیر ، عادل ، رمضان ، عبد الرحمٰن ، عثمان ، آصف، معاویہ ، اسامہ ، رحمٰن اور حضرت شیان کے نام سے ہو ئی ۔سوشل میڈیا پر فرقوں کیخلاف نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر 7 افراد گرفتار کیےگئے، سی ٹی ڈی ساہیوال نے امجد عطاری ، الطاف، عدنان، شہریار، اعجاز، حمزہ اور عثمان کو گرفتار کرلیا۔

رواں ہفتے 485 کو مبنگ آپریشنز کے دوران 36 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، 21008افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی پنجاب نے یہ کارروائیاں لاہور ، اٹک، سرگودھا، گوجرانوالہ ، ملتان اور ڈی جی خان میں کیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سی ٹی ڈی پر عزم ہے ۔