
سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے صلح ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا۔
لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کو موقع ملا لیکن وہ ڈلیور کرنے میں ناکام رہے۔
ق لیگ کے امیدوار پر فائرنگ، مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج
انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف اپنے مقاصد میں کامیاب رہے، انہوں نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، انتخابات تاخیر سے ہوئے تو ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو گا۔