عمران خان کو جیل میں کون کونسی سہولتیں دی گئیں ہیں ؟سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

عمران خان

اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے سپریم کورٹ میں عمران خان کی جیل میں حالت کے بارے میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مندرجات منظر عام پر آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو سب سے محفوظ ہائی آبزرویشن بلاک میں رکھا گیاہے جبکہ ملحقہ بیرکس کو بھی خالی رکھا گیاہے ، عمران خان کو 9 بائی 11 فٹ کی بیرک دی گئی ہے ،بہتر کلاس کا قیدی ہونے پر میٹرس، ایئر کولر ، چار تکیے ، میز کرسی کی سہولت دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرک میں فرش پکا ہے ، واش روم نیا تعمیر کیا گیاہے ، جس میں کموڈ نصب کیا گیاہے ، واش روم کے باہر بیسن اور شیشہ لگایا گیاہے ، بیرک میں وائٹ واش کیا گیاہے ۔

عمران خان پاک فوج کیخلاف انقلاب لانا چاہتے تھے:پرویزخٹک

عمران خان کو چار قرآن پاک انگلش ترجمہ اور 25 تاریخی کتابیں فراہم کی گئیں ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرک میں 21 انچ کا ٹی وی بھی دیا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ روزانہ اخبار بھی فراہم کیا جاتاہے ۔

عمران خان کی بیرک ، واش روم اور کپڑوں کی صفائی کیلئے سٹاف بھی فراہم کیا گیاہے ۔