مولانا فضل الرحمان کے بغیر نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہو سکتا:حافظ حمداللہ

حافظ حمد اللہ

رہنما جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم ) اتحاد صرف حکومت کے وجود تک ہے۔

نگران وزیراعظم کے تعین کے بعد پی ڈی ایم کی تحلیل کا فیصلہ کریں گے ۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشاورت آفیشل نہیں ہے ، پی ڈی ایم میں نگراں وزیراعظم پر مشاورت کا عمل شروع نہیں ہوا۔

عمران خان بے حیائی کی تصویر بن چکا ،حافظ حمداللہ

نگراں وزیراعظم کا اصل فیصلہ پی ڈی ایم نے کرنا ہے ، حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نام فائنل کر چکے تو کمیٹیاں کیوں مل رہی ہیں ،مولانا فضل الرحمان کے بغیر نگراں وزیراعظم کا نام فائنل نہیںہو سکتا ۔

حافظ حمد اللہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ جے یو آئی سیاسی شخصیت کو نگراں وزیراعظم بنانے کے حق میں ہیں ، نگراں وزیراعظم کے تعین کے بعد پی ڈی ایم کی تحلیل کا فیصلہ کریں گے ۔