
بالی ووڈ ہدایتکارہ فرح خان کا کہنا ہے کہ کرن جوہر ریڈ کارپٹ پر فانوس کی طرح نظر آتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فرح خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرن جوہر کو اپنا ریڈ کارپٹ کا ڈراؤنا ترین خواب قرار دے دیا۔
فرح خان کا کہنا تھا کہ ’میرا ریڈ کارپٹ کے بارے میں ایک ڈراؤنا ترین خواب ہے وہ کرن جوہر کو دیکھنا ہے جو ریڈ کارپٹ پر فانوس کی طرح نظر آتے ہیں‘۔
فرح نے کرن جوہر کے فیشن اور اسٹائل پر مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں۔