
جنوب مغربی ریاست کینٹکی میں بدھ کو دیر گئے 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں9 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر( (HH-60 رات 10 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ واقعہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران پیش آیا۔ایئر بورن ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈر جنرل جان لوباس نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہیلی کارپٹررہائشی علاقے سے باہر کھلے میدان میں گرے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے سول اور فوجی اداروں کے حکام پر مبنی تحقیقاتی ٹیم قائم کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے دوران ہر سال فوج کی اوسطاً پانچ اموات آن ڈیوٹی ہوا بازی کے حادثات میں ہوئی ہیں۔