کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی ( آن لائن ) کورونا وائرس کے اس نئے ویرینٹ بی ایف 7 نے چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔حال میں محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ (BF7) کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق سیکوینسنگ کے بعد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نئے چینی ویرینٹ کا پاکستان پہنچنے والا یہ پہلا کیس ہے۔