
ٹوکیو(آن لائن ) اس دوران اچانک یہ ہوا کہ لائیو اسٹریم میں پوکے مون وائلٹ گیم لگایا گیا۔ تاہم اس میں ایک کمپیوٹر غلطی ہوگئی اور وہ وہ گیم سے ہوم اسکرین پر واپس آگیا۔ اس دوران مچھلی کی حرکت سے ننٹینڈو کی ای شاپ کھل گئی اور مچھلی نے مالک کے چار ڈالر کی خریداری پوائنٹس کی صورت میں کر ڈالی۔ اس کے علاوہ لائیو اسٹریم پر مچھلی کی ایک حرکت سے مالک کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی نمایاں ہوگئیں۔
جاپان میں یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس کی پالتو مچھلی نے کمپیوٹر کی غلطی سے نہ صرف اپنے مالک کی رقم خرچ کر ڈالی بلکہ اس کے کریڈٹ کارڈ کی جملہ تفصیلات بھی یوٹیوب کی براہِ راست نشریات میں ظاہر کر دیں۔