
شارجہ میں ایک شخص نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد رہائشی عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کابھی خاتمہ کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شارجہ میں پیش آیاجہاں ایک شوہر نے گھر میں ہی پہلے اپنی بیوی اور 2بچوں کو قتل کیا اور پھر رہائشی عمارت سے چھلانگ لگا خود کشی کر لی۔
بوائے فرینڈ کی خود کشی سے دل براداشتہ لڑکی نےخود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرزخمی شوہر کوایمبولینس کے ذریعے اسپتال روانہ کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق خود کشی کرنیوالے شخص کے کپڑوں سے ایک تحریری نوٹ ملا جس میں اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کرنے اکاعتراف کر لیا ہے، ساتھ ہی اس نے اپنی خود کشی کا حوالہ بھی دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیق جاری ہے، وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔