
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ 1997 کے طرح آج سپریم کورٹ پر پھر ایک بار نواز شریف حملہ آور ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح 1997 میں جسٹس سجادعلی شاہ پر (ن) لیگ کے حامیوں نے حملہ کیا ایک باپھر تارٰک دہرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
ن لیگ نےجیسے1997میں نوازشریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کرنےوالےCJسجادعلی شاہ پرحملےکیلئےسپریم کورٹ پر دھاوا بولا ویسےہی ایک مرتبہ پھر یہ SCاور چیف جسٹس کودھمکا رہی ہےکیونکہ انتخابات سےخوفزدہ ہے۔میں چاہتاہوں کہ ضرورت پڑنےپرپوری قوم آئین،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2023
عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جو جماعتیں اس سازش کے خلاف ہیں میں ان سے بات کرنے کو تیار ہوں ۔(ن) لیگ انتخابات میں جانے سے خوف زدہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وکلاء برادری 2007 کی طرح باہر نکلے، عوام قانون اور جمہوریت کی حکمرانی کے لیے سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے۔
جس پر اپنے ججز کو اعتماد نہیں،اس فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں:مریم نواز
فواد چوہدری نے بھی سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو معاملات پر مل کر بات کرنا ہو گی ۔الیکشن کے ٹائم فریم پر بات ہو سکتی ہے۔