کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران 9 افراد جاں بحق

کراچی کےسائٹ ایریا کی فیکٹری میں امدادی سامان اور راشن کی تقسیم کے دوران 9 افراد بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں رمضان کے حوالے سے امدادی سامان کے حصول کے لیے فیکٹری کے دروازے پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

خبروں کے مطابق دروازہ کھلنے کے بعد بھگدڑ مچنے سے 9 افراد جابحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نےلوگوں کی جمع کرنے کی اطلاع نہیں دی تھی ۔ فیکٹری انتظامیہ کے6 افراد کو حراست میںلیا گیا ہے۔