آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی

اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی۔