گوانگ ژو: آپ بجلی سے چلنے والے ، بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز میں پرواز کا تصویر کریں جو آپ کو ایک ہی شہر میں منٹوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے سکتا ہے ، یہ سائنس فکشن فلموں کیطرح تصواتی لگتا ہے مگر اب یہ حقیقت ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میںEhang نامی کمپنی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے مسافروں کو لے جانے والی پہلی آٹو میٹک ہوائی ٹیکسو ں کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے ۔
کینیا کے شہری نے جعلی وکیل بن کر 26 مقدمات جیت لیے
ایہانگ کی EH216-S کی ہوائی ٹیکساں الیکٹرکل ٹیک آف اور لینڈنگ (eVTOL) ہوائی جہاز کیطرح ہیں جو دو مسافروں یا 600 پاؤنڈ سامان کولے جاسکتی ہیں، یہ16 الیکڑک روٹرز سے چلتی ہیں اور 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار اور 18 میل تک کی دوری پر پرواز کر سکتی ہیں۔
ہوائی ٹیکسیوں کو ایک مرکزی کمانڈر اور کنٹرول سینٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جو پرواز کی کیفیت ، راستوں اور موسمی حالات پر نظر رکھتا ہے ۔