اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

واربرٹن شیخوپورہ کی انتہائی اہم نیوزعثمان سندرانہ کی رپورٹس میں ملاحظہ فرمائیں

چھت سے گر کر تین سالہ کمسن بچہ شدید زخمی
ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)مکان کی چھت سے گر کر تین سالہ کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ موڑکھنڈا کا رہائشی تین سالہ احمد علی مکان کی چھت پر کھیل رہا تھا اچانک کھیلتے ہوئے مکان کی چھت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کا عملہ موقعہ پر پہنچ گیا جنہوں نے زخمی احمد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا۔

پانامہ کیس ترقی کے سفر کو روکنے کی سازش ہے ، روبینہ آصف کھرل
ننکانہ صاحب(عثمان سندرانہ)پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی رہنماء روبینہ آصف کھرل نے کہا ہے کہ پانامہ کیس ملک میں جاری ترقی کے سفر کو روکنے کی سازش ہے ،ہر مرتبہ کی طرح اس دفعہ بھی مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ،نئے پاکستان بنانے کے دعویدار کرپشن زدہ سیاستدانوں کو اپنی جماعت میں شامل کر کے کون سے نیا پاکستان بنانے چاہتے ہیں ؟ میاں نوازشریف پانامہ کیس میں سرخروہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ملک جب بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو تا ہے کوئی نہ کوئی سازشی سامنے آجاتا ہے ،سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے تمام ممالک کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا جو بیرونی اور اندرونی دشمنوں کو کسی صورت منظور نہیں ہے اس لئے ہی اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے کبھی دھاندلی اور کبھی پانامہ کیس جیسے بے بنیاد الزامات کو بنیاد بنا کر ترقی کے اس سفر کو روکنے کی کوششیں کی جا تی ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے والد میاں محمد شریف اپنے دور کے بڑے تاجر تھے جنہوں نے ساری عمر اپنی محنت سے کمائی کی ،مخالفین کے پاس بنیاد اور من گھرٹ الزامات کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے اور ان کی ساری زندگی روتے اور الزام لگاتے گزر جائے گی ۔

میونسپل کمیٹی واربرٹن میں مبینہ کرپشن ،من مرضی کے جائیداد کی قیمت کے اراضی شیڈول جاری
واربرٹن(نیوزالرٹ) میونسپل کمیٹی واربرٹن میں مبینہ کرپشن ،من مرضی کے جائیداد کی قیمت کے اراضی شیڈول جاری ، سرکاری خزانے کوماہانہ لاکھوں کا ٹیکہ ،اپوزیشن کا احتجاج ،نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی واربرٹن کے اپوزیشن لیڈر میاں وحید احمد نارگ اور پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع نے میونسپل کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی واربرٹن میں رجسٹریوں کے نام پر کرپشن عروج پر ہے ،مسلم لیگ ن کے لیبر کونسلر چودھری خالد محمود آرائیں کی مبینہ ملی بھگت سے من مرضی کے جائیداد کی رجسٹریوں کے شیڈول جاری کر کے رجسٹریاں پاس کی جارہی ہیں جس سے مال بنایا جا رہا ہے اور سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں کا ٹیکہ لگایا جارہاہے ،اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی واربرٹن میاں وحید احمد نارگ اور شیخ منصور شفیع نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممبر کو رجسٹریوں کے نام پر مال کمانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور کرپشن روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ۔

چیئرمین جمیل احمد نارگ ،چیف آفیسر محمد حفیظ، انفورسمنٹ انسپکٹر محمد ثاقب کا دورہ شہر
واربرٹن (عثمان سندرانہ)نیوزالرٹ کی خبر پر ایکشن چیئرمین میونسپل کمیٹی واربرٹن شیخ جمیل احمد نارگ کی ہدایت پرحالیہ بارش کے بعد صفائی وستھرائی کو مزید بہترکرنے اور عوام کوریلف کی فراہمی کے لئے عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں چیئرمین جمیل احمد نارگ نے چیف آفیسر محمد حفیظ، انفورسمنٹ انسپکٹر محمد ثاقب اور دیگرمتعلقہ عملے کے ہمراہ حالیہ بارش کے نتیجے میں واربرٹن کے مختلف علاقوں بالخصوص گروی ٹاؤن، سندرانہ ٹاؤن اور شہرکے اطراف کا ہنگامی دورہ کرکے بارش کے جمع شدہ پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نارگ نے کہا کہ شہر میں بڑے نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں سینٹری اسٹاف اور متعلقہ افسران کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

پی ٹی آئی نئے کارکنوں کو جنم دی رہی ہے ، خان علی اصغر خاں
واربرٹن(عثمان سندرانہ) پاکستان تحریک انصاف PP-173کے یوتھ رہنما خان علی اصغر خاں نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کی تبدیلی کی سیاست سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا ۔ میرا روائتی سیاسی گھرانے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے ہر فرد کو چاہئے اس کا تعلق کسی بھی شعبے کے ساتھ کیوں نہ ہو اس کو عمران خان کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا چاہئے اور موروثی سیاست کے خاتمے کے لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر آنا چاہئے اس وقت پی ٹی آئی ہی واحد جماعت ہے جو کہ نئے سیاسی کارکنوں کو جنم دے رہی ہے باقی جماعتیں تبدیلی کا نعرہ تو لگاتی ہیں لیکن ان کا حقیقی تبدیلی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔علی اصغرخاں نے کہا کہ میں نیوزالرٹ کے توسط سے اپنے جیسے پڑھے لکھے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کی خاطر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں اور اپنا نام تاریخ میں لکھوائیں۔

موٹر سائیکل حادثہ میں خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق)ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نبی پور ڈیک سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 25سالہ شعیب الحسن شدید زخمی ہوگیا۔ سٹی سانگلہ ہل کے قریب ایک تیز رفتار پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 35سالہ مظہر حسین شدید زخمی ہوگیا۔موڑکھنڈا بھائی پھیرو روٹ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے ٹائر میں ڈوپٹہ پھنس جانے کے باعث موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ محمد جاوید اور 32سالہ نسرین بی بی شدید زخمی ہوگئے علاوہ ازیں گاؤں اللہ بخش سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 25صغیر اقبال شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

15کلرکوں کی بھرتی بغیر سفارش اور دیگر لوازمات کے میرٹ پر کر دی گئی
ننکانہ صاحب(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ خالد نوید ڈار کی طرف سے 15کلرکوں کی بھرتی بغیر سفارش اور دیگر لوازمات کے میرٹ پر کی گئی جس نے نہ صرف عدالتی وقار کو بلند کیا بلکہ دوسرے محکموں کیلئے میرٹ پر کام کرنے کیلئے خود کو ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کیا،ڈسٹرکٹ کورٹس میں بھرتی کیلئے دو ہزار(2000) امیدواروں نے درخواست جمع کروائی جن میں سے انٹرویو کے بعد76 امیدواروں کو ٹائپنگ اسپیڈ چیک کرنے کیلئے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ننکانہ میں بلوایا گیا اور ٹئپنگ اسپیڈکے بعد انٹرویو کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ خالد نوید ڈارکی زیر نگرانی تین ججز پر مستمل کمیٹی نے 9ضروری سوالات کے بعد9لڑکیوں اور چھ لڑکوں کو بھرتی کیلئے فائنل کیا گیامیرٹ پر بھرتی ہونیوالے مرد و خواتین کا تعلق ضلع بھر کی مختلف تحصیلوں سے تھا،جن میں سے چار کلرک شمس الرحمان،عاتکہ امین ، ارم فاطمہ،شمائلہ ریاض مسیح کا تعلق شاہکوٹ سے جبکہ آٹھ امیدواروں محمد جمشید ،ارسلان بابر،انعم رفیق،غفران علی،رخسانہ سرور ،رضمہ اشفاق،امبر رئیس، صبا اشتیاق کا تعلق ننکانہ صاحب سے شاہ بہرام منڈی فیض آباد سے محمد عثمان واربرٹن سے،غزالہ عارف موڑ کھنڈا سے تعلق رکھتے ہیں،نئے بھرتی ہونے والے کلر کوں شمس الرحمان اور غفران علی و دیگر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈارکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فرشتہ صفت انسان عدلیہ کے وقار کو عام لوگوں کی نظر میں بھی بلند کر رہے ہیں اور دوسرے محکموں کیلئے بھی باعث تقلید ہیں۔

پنجاب ٹیچر ز یونین کے ضلعی صدر چوہدری منیر انجم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
ننکانہ صاحب(بیورورپورٹ)پنجاب ٹیچر ز یونین کے ضلعی صدر چوہدری منیر انجم کی اہلیہ گزشتہ روز رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں ضلعی جنرل سیکرٹری فیاض انجم ،انفارمیشن سیکرٹری رانا محمد اسلم ،میڈیا کوآرڈی نیٹر جا وید احمد معاویہ ،پیر محمد شہزاد ،چوہدری کاشف ،نصراللہ تارڈ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بچیکی مرکز محمد اکرم بٹ، ایجوکیشن آفیسران ،اساتذہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،دریں اثناء پنجاب ٹیچر ز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز احمد ، چیئر مین سید سجاد اکبر کاظمی،جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی سمیت دیگر عہدیدران اور اساتذہ نے چوہدری منیر انجم سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

چوری کی گاڑی رکھنے پر ایس آئی معطل
ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ)ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے سی آئی اے ننکانہ صاحب کے سب انسپکٹر شہباز ڈوگر کو چوری کی کار رکھنے کے الزام میں معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کینٹ کے رہائشی عبدالغفور نے ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر کو ایک تحریری درخواست دی جس میں الزام عائد کیا کہ میری کار نمبری LEH-1859 چوری ہوگئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں12مئی 2017ء کو درج ہوا ، ہمیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ ہماری چوری شدہ گاڑی سی آئی اے ننکانہ صاحب کے سب انسپکٹر شہباز ڈوگر کے پاس ہے لہذا ہماری گاڑی شہباز ڈوگر سے واپس لیکر ہمیں دلوائی جائے جس پر ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے مذکورہ درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے شہباز ڈوگر سب انسپکٹر کو فوری طور معطل کر کے ڈی ایس پی سرکل ننکانہ عمر فاروق بلوچ کو انکوائری آفیسر مقررکردیا گیا ہے جو مذکورہ واقعہ کی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر کو پیش کریں گے۔

میں سوئی گیس کی بدترین بندش ، کم پریشر پریشانی کا باعث
ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ)شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، محکمہ سوئی گیس کی طرف سے صبح 7بجے سے قبل ہی سوئی گیس کا پریشر بند کردیا جاتا ہے دوپہر کے بعد بمشکل دو ، تین گھنٹوں کے بعد سوئی گیس کا پریشر تھوڑا سا چھوڑ دیا جاتا ہے پھر دوبارہ بند کردیا جاتا ہے جبکہ اسی طرح رات کے وقت تھوڑی دیر کے لئے سوئی آنے کے بعد دوبارہ بند کردی جاتی ہے شہر کے جن علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کا سلسلہ جاری ہے ان میں محلہ بالیلا، محلہ عثمانی کھوہ، شورہ کوٹھی روڈ، اسٹیڈیم روڈ، گوروبازار، منڈی چوک، محلہ رسول نگر سمیت شامل ہیں شہریوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ننکانہ صاحب شہر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری فرمائے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔
رپورٹ:
عثمان سندرانہ بیوروچیف نیوز الرٹ شیخوپورہ ،واربرٹن سٹی