اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اٹلی ۔سمندرمیں ڈوبنے والے 2چچازادبھائیوں کی نمازجنازہ ادا،اجسادخاکی پاکستان روانہ

بولونیا/اٹلی(چودھری اعجازپیارا)اٹلی کے ساحلی شہرپورٹوگاریبالدی(Porto Garibaldi)کے قریب سیروتفریح کے دوران سمندر کنارے نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہونیوالے بولونیا اورنواحی قصبے مولینیلاکے رہائشی دوچچازادبھائیوں 39سالہ حافظ محمدندیم اور24سالہ حمادخالدکی نمازجنازہ جامعہ فیضان مدینہ بولونیامیں مہتمم جامعہ محمدفیاض عطاری نے پڑھائی،
اٹلی بھر سے سینکڑوں ہموطنوں سمیت دیگرمسلمانوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، قبل ازیں مولینیلا میں دعوت اسلامی کے مرکزفیضان غوث اعظم کے مبلغ قاری غلام یاسین رضا قادری نے اسلام میں فلسفہ ءموت وحیات پرروشنی ڈالی،
مرحومین کے اٹالین دوست بھی بڑی تعدادمیں موجودتھے،
حافظ ندیم اورحمادخالدکی وفات پر چودھری فضل کریم اورچودھری محمدخالدسے تعزیت کی جاتی رہی،
بعدازاں مرحومین کے جسدخاکی قومی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے میلان سے اسلام آبادروانہ کردیئے گئے، حمادخالد کی نمازجنازہ 26اگست بروزہفتہ کوبعدنمازظہرگجرات کے نواحی گاؤں رولیہ جبکہ حافظ محمدندیم کی شام پورمیں سہ پہرساڑھے 3بجے اداکرکے سپردخاک کیا جائے گا۔