اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر بنگلہ دیش میں حملہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیڈیم سے واپسی پر بنگلہ دیش میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی بس پرحملہ، پتھر لگنے سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سٹیڈیم سے واپسی پر بنگلہ دیش میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھرائو کے نتیجے میں بس کا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم واقعہ میں کوئی بھی کھلاڑی زخمی نہیں ہوا، سٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پرپتھر مارنے کے باعث پیش آیااورمقامی اتھارٹیز کےساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں،انتظامیہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈکے مطابق بس کی کھڑکی ٹو ٹنےکا واقعہ گزشتہ شام سٹیڈیم سے ہوٹل واپسی پر پیش آیا، واقعہ کے بعد ہوٹل سے گرائونڈ تک کے روٹ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، آسٹریلوی بورڈ نے سکیورٹی اقدامات پر بنگلہ دیشی اتھارٹیز کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔