اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت میانمار میں گرفتار

میانمار (نیوزالرٹ) ڈاکٹر عامر لیاقت کو میانمار میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف مذہبی اسکالر اور اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت وقار ذکا کے ہمراہ گزشتہ روز میانمار کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔ عامر لیاقت اور وقار ذکا کو براستہ تھائی لینڈ میانمار داخل ہونا تھا۔ تاہم اب نجی ٹی وی چینل بول کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کو میانمار میں گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔عامر لیاقت کو میانمار کے امیگریشن حکام کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے۔ چینل انتظامیہ کے مطابق عامر لیاقت سے مسلسل کوششوں کے باوجود رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ جبکہ عامر لیاقت کے ہمراہ میانمار جانے والے وقار ذکا کو بھی گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔