اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جھگڑالو کرکٹرز ہوشيار ،آئی سی سی نے نئے کرکٹ قوانین متعارف کروادیئے

دبئی : آئی سی سی نے نئے کرکٹ قوانین متعارف کروادیئے ، جس میں جارحانہ مزاج کرکٹرز خبردار کیا گیا ہے کہ نامناسب رویہ اختیار کیا تو امپائر میدان سے باہر نکال دے گا، بیٹ کا سائز محدود کردیا گیا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی ڈی آر ایس متعارف کرادیا گیا۔
جارحانہ مزاج کرکٹرز خبردار ہوجائیں، اب اگر میدان میں زیادہ شور شرابا یا لڑائی جھگڑا کیا تو امپائر نکال باہر کرے گا۔ فلک بوس چھکے لگاتے پاور ہٹرز کیلیے بُری خبر یہ ہے کہ بیٹ کے سروں کی موٹائی چالیس ملی میٹر جب کہ ڈیپتھ سڑسٹھ ملی میٹر سے زیادہ نہ ہوگی، امپائرز بھی بیٹ کا سائز جانچ سکیں گے۔ڈی آر آیس قانون میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اب ٹی ٹوئنٹی میں بھی ڈی آر ایس استعمال ہو گا، امپائرز کال پر فیصلہ آنے پر فیصلے کو چیلنج کرنے والی ٹیم کا ریویو ضائع نہیں ہوگا۔ ٹیسٹ میچوں میں80 اوورز کے بعد دوبارہ ریویو نہیں ملیں گے۔ رن آﺅٹ قانون میں بھی بنیادی تبدیلی کی گئی ہے، اگر بیٹسمین کا بیٹ ایک بار کریز کو چھو جائے اور اس کے بعد اگر زمین سے نہ بھی چھوئے تو رن آﺅٹ نہیں ہو گا۔ اگر فیلڈر یا وکٹ کیپر کے ہیلمٹ پر لگنے کے بعد کیچ پکڑا جائے تو بیٹسمین آﺅٹ تصور کیا جائے گا۔آئی سی سی نے وکٹ کیپرز اور فیلڈرز کو انجریز سے بچانے کیلیے سٹمپس کے ساتھ جڑی ہوئی بیلز کے استعمال کی منظوری دی ہے۔ اس طرح کے سسٹم کے استعمال کا فیصلہ میزبان کرکٹ بورڈ کرے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اگر وقفے سے 3 منٹ قبل وکٹ گرے گی تو وقفہ کر دیا جائے گا، اس سے قبل 2 منٹ کا وقت مقرر تھا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اگر ایک اننگز 10 سے کم اوورز تک محدود ہو گی تو ہر بولر کیلیے کوٹا کم از کم 2 اوورز ہو گا اور اگر میچ 5 اوورز کا بھی ہوا تو 2 بولرز دو دو اوورز کروا سکیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ دوبار فیلڈ امپائر کےفیصلے کو چیلنج کیا جاسکے گا، گیند اگر فیلڈر یا وکٹ کیپر کے ہیلمٹ سے ٹکرا کر ہاتھوں میں آئے تو بیٹسمین کو آؤٹ قرار دیا جائے گا۔ آئی سی سی کے نئے کرکٹ قوانین 28 ستمبر سے شروع ہونے والے تمام ایونٹس پر نافذ العمل ہوں گے