اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,609FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارتی فوج کی فائرنگ،نائب صوبیدارسمیت3افرادشہید

راولپنڈی(نیوزالرٹ)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنڑول پربلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار سمیت 3افراد شہید ہو گئے جبکہ3فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکڑی اورراولاکوٹ میں شہری آبادی کونشانہ بنایا ، بھارتی گولہ باری اورفائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2شہری شہیدجبکہ فائرنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار ندیم بھی شہید ہوگئے، ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے3فوجی جوان زخمی بھی ہوئے، بھارتی فوج کی جانب سے ریسکیوآپریشن میں مصروف پاک فوج کی پڑولنگ ٹیم پر حملہ کیا گیا،لائن آف کنڑول پر فائرنگ کے دوران بھارتی فوج نے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا ،پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بھی بنایا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپ خانہ خاموش ہوگیا ہے۔