اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان کرکٹ کے بارے میں ویژن واضح، تمام طرز کی کرکٹ میں رینکنگ کو بہتر بنانا ہے: مکی آرتھر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے بارے میں ان کا ویژن واضح رہے کہ ہمیں ٹی 20 سمیت تما م طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی رینکنگ کو بہتر بنانا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم کو سخت محنت اور ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو طویل مدت تک کرکٹ کھیل سکیں۔ پاکستان کرکٹ کو درپیش تمام مسائل ایک ساتھ نہیں بلکہ بتدریج ٹھیک ہوں گے اور اس کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔ انضمام الحق کا چیف سلیکٹر منتخب ہونا اچھا ہے اور میرے خیالات ان کے ساتھ بہت ملتے جلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن سے پہلے انضمام الحق اور مصباح الحق سے بات چیت ہوئی تھی جبکہ پاکستان آنے کے بعد انضمام الحق اور شہریار خان کیساتھ بھی مثبت ملاقاتیں ہوئی ہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں، کھلاڑیوں کے ذہنوں سے ہار کے ڈر کو نکالنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کوچنگ سے بہت فائدہ ملا ہے۔