اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چوری پر نکالاگیا۔۔۔ خواجہ سعد رفیق کاشکوہ

اسلام آباد(نیوزالرٹ)وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی لیکن ہم نے اداروں پر سازش کا الزام نہیں لگایا جب کہ کسی سے کوئی جھگڑا نہیں اور ہی نہ محاذ آرائی کا ارادہ ہے، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاناما ایک بین الاقوامی سازش تھی لیکن جب یہ پاکستان آئی توجمہوری مخالفین نے اس سے خوب فائدہ اٹھایا جب کہ واٹس ایپ کال پر بنائی گئی متنازع جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ایک اقامے کی بنیاد پر وزیراعظم کو نکالاگیا کیااب اس پر بات بھی نہ کریں، انہوں نے کہا کہ ہمیں کرداروں سے شکایت ہے لیکن (ن) لیگ کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں نہ محاذ آرائی کا ارادہ ہے،وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ غلطیاں ہم سب نے کی ہیں لیکن فیصلوں پرتنقید کا مقصد محاذ آرائی نہیں ہے اور فیصلوں پر تنقید ہوتی ہے یہ پہلا فیصلہ نہیں جس پر تنقید ہورہی ہے جب کہ جی ٹی روڈ کے ذریعے گھر جانا اور سب کو اپنا مؤقف بیان کرنا ہمارا حق ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹی جس شخص کو چاہے گی صدر رکھے گی لیکن افسوس مخالفت کی جارہی ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کی جارہی ہے ان کے رویے سے مایوسی ہوئی،ختم نبوت ؐسے متعلق حلف نامے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کومعلوم تھا بل پیش ہورہا ہے لیکن وہ موجود ہی نہیں تھے جب کہ جمعیت علمائے اسلام کے رکن نے اعتراض اٹھایا کہ غلطی ہوگئی اسے ٹھیک کرو، جس پر پرانا حلف نامہ دوبارہ بحال کردیا گیا۔