اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آسٹریلوی ٹیم کی بس پر حملہ، سیریز منسوخ ہونے کا امکان

گوہاٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کرکٹ سیریز کھیلنے آئی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پرحملہ ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی بس میں سوار ہو کر واپس ہوٹل جا رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔اس واقعے کی اطلاع آسٹریلوی کھلاڑی ایرن فنچ نےاپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں فنچ نے بتایا کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ بس میں سوار ہو کر واپس ہوٹل جا رہے تھے کہ بھارتی مشتعل شہریوں کے ایک ہجوم نے ان کی بس پر حملہ کر
دیا اور پتھراؤ شروع ہو گیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا، تاہم انہوں نے اس پتھراؤ سے کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم انڈیا سے میچ جیتنے کے بعد واپس ہوٹل جا رہی تھی۔واقعے کے بعد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستانی کرکٹ شائقین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ بھارت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد آیا پاکستان کی طرح انڈیا میں بھی کرکٹ طویل عرصے کیلئے بند ہو گی؟ ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو دوہرا معیار ترک کرتے ہوئے بھارت میں بھی کرکٹ میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دینی چاہئے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد ملک میں طویل عرصے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کا انعقاد نہیں ہوا تھا