اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

خواجہ آصف ڈٹ گئے۔۔امریکہ سےدبنگ مطالبہ

اسلام آباد (نیوزالرٹ) پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکہ کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام نے پاکستانی مؤقف کو تسلیم کیا، امریکی حکام نے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کی پاکستانی تجویز سے اتفاق کیا اور اس کے علاوہ افغانستان میں بھارت کے کردار پر پاکستانی تحفظات کو بھی تسلیم کیا، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ میں اپنے گھر کو درست کرنے کے مؤقف پر اب بھی قائم ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر اپنے گھر میں کوئی مسئلہ نہیں تھا تو ہم نے نیشنل ایکشن پلان کیوں بنایا، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جو درست سمجھا وہ ہی کہا، اگر کسی کی طبیعت پر میری بات گراں گزری ہو تو میں کیا کر سکتا ہوں، مجھے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ عوام سے چاہیے کسی اور ہرگز نہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کو محفوظ پناہ گاہوں کی نشاندہی کرنے کا کہا ہے۔