اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک نے ایک نیا سی وی فیچر آزمانا شروع کیا ہے جو ملازمت کی تلاش میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو لنکڈاِن کے مقابلے میں لاکر کھڑا کردے گا،ویسے تو فیس بک پر پہلے ہی صارفین اپنے پیشہ وارانہ تجربات کو دوستوں کے ساتھ ورک اینڈ ایجوکیشن سیکشن میں شیئر کرسکتے ہیں،مگر اب اس سیکشن کو نیا بنایا جارہا ہےاور اس میں چند نئی کیٹیگریز کا اضافہ ہونے والا ہے جو صارفین کو اپنے بارے میں تفصیلی معلومات شیئر کرنے کا موقع دیں گی، جبکہ وہ اپنی تمام سابقہ ملازمتوں کو بھی شامل کرسکیں گےاس فیچر کے جو اسکرین شاٹ سامنے آئے ہیں، ان سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ تفصیلات پبلک پروفائل میں شیئر نہیں ہوں گی بلکہ کمپنیاں انہیں دیکھ سکیں گی کچھ افراد کو اس فیچر تک رسائی حاصل ہوئی ہے جنھوں نے اس کے اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کیےیہ اَپ ڈیٹ کافی اہم ثابت ہوسکتی ہے اور اس سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ بہت جلد فیس بک کی جانب سے جاب اینڈ ایمپلائی سرچ فنکشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہےاور اس طرح کمپنیاں لوگوں کی شرمندہ کردینے والی تصاویر کو بھی نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ مطلوبہ معلومات ہی ان کی رسائی میں ہوں گی۔
تازہ ترین